ْ کسی بھی ملک کی معیشت کا دارومدار ٹیکس آمدنی پر منحصر ہوتا ہے، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اٹک

جمعرات 17 جنوری 2019 16:00

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اٹک اورنگزیب خان نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی معیشت کا دارومدار ٹیکس آمدنی پر منحصر ہوتا ہے لہذا عوام کو چاہیے کہ وہ ملک میں ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں اور غیر قانوی حربے استعمال کر کے اپنے لئے دشواریاں پیدا نہ کریں اورنگزیب خان نے حکومتی سطح پر ایکسائر اینڈ ٹیکسیشن سے متعلق عوام کی سہولت کیلئے سمارٹ کارڈ کا اجراء شروع کر دیا ہے اور یقینًًا اس سہولت سے عوام کو فائدہ حاصل ہو گا انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اٹک نے 800سمارٹ کارڈ جاری کر دیے ہیں اس کارڈ میں گاڑی خرید کنندہ کے تمام کوائف موجود ہوں گے اور عوام کو رجسٹریشن کتاب کی صورت کاغذات اٹھانے کی ضرورت نہیں ہو گی انہوں نے بتایا کہ سمارٹ کارڈ انتہائی میعاری سطح پر بنایا گیا ہے جبکہ اس کی قیمت 500روپے رکھی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کتاب کی شکل میں رجسٹریشن بھی قابل قبول رہے گی انہوں نے بتایا کہ 100ccسے کم وہیکل کے مالکان کو لائف ٹائم کارڈ بنا کر دیا جا رہا ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سمارٹ کارڈ کی میعاد پوری ہونے کی صورت میں گاڑی مالکان کا ڈیٹا موجود ہو گا اور وہ اس کے ذریعے بھی سالانہ ٹوکن کی ادائیگی کر سکیں گے انہوں نے بتایا کہ اوور سیز پاکستانی بھی سمارٹ کارڈ کے حصول کیلئے اس سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں اس کارڈ میں وہیکل سے متعلق تمام ڈیٹا موجود ہو گا انہوں نے کہا کہ ہم اس جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 5مرلے تک کے مکان میں ذاتی رہائش پر کوئی ٹیکس نہیں اگر مالک مکان اس میں خود رہائش پذیر ہے اگر مالک مکان نے اپنے مکان کو کمرشل مقصد کے بنیاد پر استعمال کیا ہے تو وہ ٹیکس کے زمرے میں شامل ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :