چیف جسٹس ثاقب نثار نے ''بابا رحمتے'' کی اصطلاح کیوں استعمال کروائی ؟
''بابا رحمتے'' کا کیا کام ہے یہ بھی چیف جسٹس نے خود ہی بتا دیا
سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 جنوری 2019 16:27
(جاری ہے)
لاہور بار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بابا رحمتے کا کردار معاشرے میں ایک منصف کا کردار ہے۔
بابا رحمتے کا کردار ایک بڑے کا کردار ہے جس کے پاس لوگ جاتے ہیں اور جا کر اپنا مسئلہ بیان کرتے ہیں۔ ان کے مطابق بابا رحمتے نے ہمیشہ انصاف پر مبنی فیصلے ہی کیے۔ بابا رحمتے کے فیصلوں پر کبھی کسی نے اعتراض نہیں اُٹھایا۔ بابا رحمتے کے پاس جب کوئی اپنا مسئلہ لے کر آتا ہے تو وہ اپنی ذہانت ، سمجھداری ، ایمانداری سے اس مسئلے کا فیصلہ کر دیتا ہے۔ پھر فیصلہ جس کے خلاف ہوتا ہے وہ سر جھُکا کر واپس چلا آتا ہے ، وہ یہ نہیں کہتا کہ بابا رحمتےنے میرے ساتھ زیادتی کی ہے۔انہوں نے بار ہا کہا کہ معاشرے میں عدلیہ کا کردار بابا رحمتے جیسا ہی ہے جس کی عزت و تکریم کے بغیر معاشرے کا توازن برقرار نہیں رہ سکتا۔ لیکن بابا رحمتے کی جوڈیشل پالیسی بھی صرف اور صرف آئین کی بالادستی ہونی چاہئیے۔خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار آج اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔جسٹس ثاقب نثار کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کل پاکستان کے 26 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اُٹھائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.