سپریم کورٹ کے جرگہ اور پنچائت سسٹم ختم کرنے کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 17 جنوری 2019 17:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سپریم کورٹ کی جانب سے جرگہ اور پنچائت سسٹم ختم کرنے کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جرگہ اور پنچائت سسٹم کے خاتمے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

جرگہ اور پنچائت آئین کے آرٹیکل 4،8اور 25کے متصادم ہے ،جرگے دو فریقوں کے درمیا ن فیصلے نہیں ثالثی یا مفاہمت کراسکتے ہیں۔جرگہ کے نام پر کوئی شخص عدالتی کردار ادا نہیں کر سکتا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میںنظر رکھیں اور ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنائیں۔جرگہ اور پنچائت کا زیادہ رواج فاٹا اور قبائلی علاقوں میں تھا ۔25آئینی ترمیم کے بعد فاٹا کے پی کے کا حصہ بن چکا ہے ۔لہٰذا یہ ایوان سپریم کورٹ کے جرگہ اور پنچائت سسٹم کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے کہ اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس فیصلے پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنائے ۔