اسوا فٹ بال اکیڈمی ڈی ایف اے ہری پور انڈر-17 فٹ بال ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، صدیق بنگش

جمعرات 17 جنوری 2019 17:47

اسوا فٹ بال اکیڈمی ڈی ایف اے ہری پور انڈر-17 فٹ بال ٹورنامنٹ میں شاندار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) اسوا فٹ بال اکیڈمی کوچ صدیق بنگش نے کہا ہے کہ اسوا فٹ بال اکیڈمی ڈی ایف اے ہری پور انڈر-17 فٹ بال ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسوا فٹ بال اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رکھی ہے اور امید ہے کہ ٹیم کے کھلاڑی جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور ٹیم بآسانی فائنل تک رسائی حاصل کرلے گی، اسوا ٹیم میں کاشان خان گول کیپر، نصیر آفریدی، شیروزخان، اسامہ جاوید، کاشف خان، وقاص خان، عزیز آفریدی، عاطف آفریدی، حامد خان، حماد خان، حارث خان، انس خان، ہاشام عباسی، ضیاء اللہ، حضرت خان اور شاہین آفریدی شامل ہیں-

متعلقہ عنوان :