Live Updates

وزیراعظم عمران خان کوافغان صدر محمد اشرف غنی کا ٹیلی فون، افغانستان میں امن و مصالحت کیلئے حالیہ کوششوں کے بارے میں بات چیت کی

جمعرات 17 جنوری 2019 18:14

وزیراعظم عمران خان کوافغان صدر محمد اشرف غنی کا ٹیلی فون، افغانستان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور افغانستان میں امن و مصالحت کیلئے حالیہ کوششوں کے بارے میں بات چیت کی۔ افغان صدر نے افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ برائے امن و مفاہمت زلمے خلیل زاد کی طرف سے شروع کردہ ان کوششوں میں پاکستان کے پرخلوص کردار پر شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے صدر کو یقین دلایا کہ پاکستان اپنی مشترکہ ذمہ داری کے سلسلہ میں امن کے جامع عمل کے ذریعے افغانستان میں تنازعہ کے مذاکراتی تصفیہ کیلئے مخلصانہ کاوشیں کر رہا ہے۔ صدر اشرف غنی نے وزیراعظم کو دورہ افغانستان کی دعوت دی۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی افغان صدر کو پاکستان کے دورہ کی دعوت دی۔ دونوں رہنمائوں نے مسلسل رابطے میں رہنے اور تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے فضاء پیدا کرنے پر اتفاق کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات