آئی جی سندھ سے UNODC کے چار رُکنی وفد کی ملاقات

انسداد دہشت گردی سکول کے قیام کے اقدامات اُٹھائے جائیں،آئی جی سندھ

جمعرات 17 جنوری 2019 18:21

آئی جی سندھ سے UNODC کے چار رُکنی وفد کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں یونائیٹڈ نیشن آفس آن ڈرگس اینڈ کرائم (UNDOC) کے چار رُکنی وفد نے ریٹائرڈ ڈی آئی جی طاہرنوید کی سربراہی میں ملاقات کی۔وفد نے انسداد دہشت گردی،ایسے واقعات سے مؤثر طور پر نمٹنے ، تفتیش تحقیق انٹیروگیشن،دہشت گردی کے واقعات کی نوعیت، قانون کی رٹ کے قیام اور اس حوالے سے جملہ اقدامات کو تقویت دینے سمیت انسانی حقوق کی پاسداری جیسے اقدامات پراسلام آباد،خیبرپختون خواہ میں نیکٹا کے باہمی اشتراک سے اُٹھائے گئے مجموعی امور میں یو این ڈی او سی کے کردار کا تفصیلی احاطہ کیا اور اس حوالے سے سندھ پولیس کو بھی مکمل تعاون کی پیشکش اور خواہش کا اظہار کیا۔

آئی جی سندھ نے اس ضمن میں ہدایات دیں کہ یو این او ڈی سی کے ورکنگ ماڈیول کی ترجیحات وتجاویز پر مشتمل جامع سفارشات ترتیب دیکربرائے ملاحظہ و حکومت سندھ کی منظوری ارسال کی جائے ۔

(جاری ہے)

تاکہ انسداد دہشت گردی اور ایسے واقعات کی تفتیش تحقیق انٹیروگیشن ودیگر ضروری امور میں سندھ پولیس یو این او ڈی سی کی مہارت اور تجربات سے بھرپور طور پر استفادہ کرسکے ۔انہوں نے ڈی آئی جی آپریشن کو ہدایات دیں کہ سندھ کی سطح پر انسداد دہشت گردی اسکول کے قیام کے عملی اقدامات پر مشتمل جامع سفارشات ترتیب دیکر برائے ملاحظہ و مذید ضروری اقدامات ارسال کی جائیں۔ملاقات کے موقع پر ڈی آئی جیز کرائم،ہیڈکوارٹر، سی ٹی ڈی،اسٹیبلشمنٹ، آپریشن کے علاوہ اے آئی جی ایڈمن سی پی او بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :