لاہور ہائیکورٹ، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے داماد کی گرفتاری کے حوالے سے جواب داخل کروانے کی ہدایت

جمعرات 17 جنوری 2019 18:57

لاہور ہائیکورٹ، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے داماد کی گرفتاری ..
لاہور۔17 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) لاہورہائیکورٹ نے وزارت داخلہ و خارجہ کو سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے داماد کی گرفتاری کے حوالے سے 24 جنوری کو جواب داخل کروانے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار چودھری افتخار کی بیٹی افراء نے عدالت کو بتایاکہ نیب نے میرے خاوند مرتضیٰ کو ایڈن ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل میں دبئی سے گرفتار کیا۔

میرے خاوند کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا رہا ،ْ عدالتی حکم کے باوجود وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ نے جواب داخل نہیں کروایا ،ْ نیب مرتضیٰ سے دبئی میں تفتیش کر رہی ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ انٹرپول کے ذریعے مرتضیٰ کو پاکستان لانے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے وزارت داخلہ و خارجہ کو 24 جنوری کو جواب داخل کروانے کی ہدایت کر دی۔