Live Updates

بجوات کے لوگوں کو بجلی کی بہتر سہولیات کی فراہمی سے ان کا احساس محرومی ختم ہوگا، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

جمعرات 17 جنوری 2019 19:16

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نظر انداز شدہ محرومیوں کے شکار دیہاتی عوام کا بھی ملکی وسائل پر اتنا ہی حق ہے جتنا کسی شہر میں رہنے والے کا حق ہے، سرحدی علاقہ بجوات کے لوگوں کو بجلی کی بہتر سہولیات کی فراہمی سے ان کا احساس محرومی ختم ہوگا، جدید ترین سہولیات کی دیہاتی علاقوںمیں فراہمی سے مجموعی طور پر ملک پاکستان ترقی و خوشحالی کی نئی منازل طے کرے گا، پی ٹی آئی کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی اکثریتی دیہاتی علاقوں کو شہروں کے مساوی سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقہ بجوات میں فراہمی بجلی و برقی تنصیبات کی فراہمی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہون نے کہا کہ ان کی خصوصی توجہ اور ذمہ داری دیہات میں مقیم لوگوں کی زندگی خوشحال بنانے کے لئے اور انہیں بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی سے ان کا احساس محرومی ختم کرکے ترقی کی دوڑ میں شامل کرنے پر مرتکز ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات