چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے آئین کی بالادستی، قانون کی عملداری اور بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری کو تحریک کی شکل دی،

انھوں نے عوام کی بے بسی کے احساس کو ختم کیا، اپنے اقدامات کے ذریعے عدلیہ پر عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے موقع پر پیغام

جمعرات 17 جنوری 2019 19:52

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے آئین کی بالادستی، قانون کی عملداری اور ..
اسلام آباد ۔ 17 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے آئین کی بالادستی، قانون کی عملداری اور بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری کو تحریک کی شکل دی، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے عوام کی بے بسی کے احساس کو ختم کیا، اپنے اقدامات کے ذریعے عدلیہ کے ادارے پر عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے موقع پر پیغام میں کہا کہ پہلی مرتبہ طاقتور افراد قانون کے کٹہرے میں جوابدہی کے عمل سے گزرے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ملک میں آبی قلت کے خاتمہ کیلئے ڈیموں کی تعمیر کا عظیم مشن شروع کیا، ان کے اس عظیم مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔