Live Updates

وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کا فیصلہ

وفاقی کابینہ کی بلاول بھٹو اوروزیراعلیٰ سندھ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری، سپریم کورٹ نے بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 جنوری 2019 18:05

وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کا فیصلہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری2019ء) وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا ہے، وفاقی کابینہ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی ہے، سپریم کورٹ نے بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

وزیراعظم آفس میں جاری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 17 نکاتی ایجنڈے پرمشاورت اور غور کیا گیا، ایجنڈے میں بلاول بھٹو اور مرادعلی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ بھی شامل تھا۔ اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر بھی مشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی ہے۔اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس پیپلزپارٹی قیادت کا نام ای سی ایل نکالنے کی بجائے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائرکرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں میں17 نکاتی ایجنڈے پرمشاورت کی گئی۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی تیسری بڑی جماعت پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کہ سلیکٹڈ وزیراعظم انسانی حقوق اور نقل وحرکت کے آزادی کے تصور کو نہیں سمجھتے ہیں۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ بلاو ل بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالنا ہوں گے۔

وزیر اعظم ٹال مٹول کرنے کے بجائے سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل کریں۔ وزیراعظم عمران خان کے سیاستدانوں سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم انسانی حقوق اور نقل وحرکت کی آزادی کے تصور کو نہیں سمجھتے ہیں۔ انتہائی مضحکہ خیز بات ہے کہ ای سی ایل میں صرف اپوزیشن لیڈرز کے نام ڈالے جارہے ہیں لیکن حکومتی ارکان بیرون ملک دوروں میں مصروف ہیں اور وزیراعظم حکومت ملنے پر 6 ماہ تک بیرون ملک دورے نہ کرنے کے اعلان کے باوجود اب تک 7 بیرون ملک دوروں پر جا چکے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات