نواز شریف نے لارڈ میئر مبشر جاوید سے شہباز شریف کی صحت بارے پوچھا

جمعرات 17 جنوری 2019 20:08

نواز شریف نے لارڈ میئر مبشر جاوید سے شہباز شریف کی صحت بارے پوچھا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ملاقات کر کے آنے والے لارڈ میئر کرنل (ر) مبشر جاوید سے اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف کی صحت بارے آگاہی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران نذیر سواتی نے بتایا کہ میں اور کرنل (ر) مبشر جاوید بدھ کے روز شہباز شریف صاحب سے اسلام آباد میں ملاقات کر کے آئے ہیں ۔ جس پر نواز شریف نے فوری کرنل (ر) مبشر جاوید سے پوچھا شہباز شریف صاحب کی طبیعت کیسی ہے ۔