شیخوپورہ ،قیدی کو لے جانیوالی پولیس کی گاڑی نے 2 راہگیر خواتین کو کچل دیا،ایک جاں بحق

ڈرائیور نے گاڑی روکنا بھی گوارا نہ کیا ،ورثاء اور اہل علاقہ کا لاش سڑک پر رکھ کر پولیس کیخلاف شدید احتجاج

جمعرات 17 جنوری 2019 20:12

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) شیخوپورہ کے علاقہ جہانگیر ٹائون کے قریب قیدی کو لے جانے والی پولیس کی گاڑی نے 2 راہگیر خواتین کو کچل دیاجس سے ایک جاں بحق جبکہ دوسری شدید زخمی ہو گئے ،ورثاء اور اہل علاقہ نے لاش کو سڑک پر رکھ کر پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ قیدی کو لے جانے والی وین نے سڑک عبور کرتی دو خواتین کو کچل دیا جس سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گئی ۔ راہگیروں کے مطابق ڈرائیور نے گاڑی روکنا بھی گوارا نہ کیا ۔جاں بحق خواتین کے اہل خانہ اور اہل علاقہ نے لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا ۔