بحیثیت عوامی خادم ہم اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،کوہک گاجان ڈاکٹرذوالفقارعلی نیچاری

عوامی وسائل کے استعمال اور مسائل کے حل میں کسی قسم کے سمجھوتہ کا حصہ نہیں بنیں گے ، چیئرمین یونین کونسل کوہک گاجان

جمعرات 17 جنوری 2019 20:14

خالق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) بحیثیت عوامی خادم ہم اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں سابق وزیر خزانہ میرخالدخان لانگو اور صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو کے قیادت میں خالق آبادکے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے جدوجہد ہمارا نصب العین ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل کوہک گاجان ڈاکٹرذوالفقارعلی نیچاری ،ڈپٹی آرگنائزر بی اے پی خالق آباد محمدعارف لانگو،ترجمان بی اے پی عنایت اللہ بابر ودیگر نے یونین کونسل کوہک خالق آباد میں غریبوں اور مستحق افراد میں سولرپلیٹ وغیرہ تقسیم کرنے کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ محدود وسائل اور محدود وقت میں بحیثیت یو سی چیئرمین عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کی ہے عوامی وسائل کے استعمال اور مسائل کے حل میں کسی قسم کے سمجھوتہ کا حصہ نہیں بنا ہے ہمیشہ اصولوں کی بنیاد پر سیاست کی ہے ہم نے کارکردگی کی بنیاد پر عام الیکشن میں عوامی حمایت حاصل کی ہے اور انشاء اللہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں بھی سابق وزیرخزانہ میرخالد خان لانگو اور صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو کی قیادت میں ضلع بھر میں کلین سوئپ کریں گے۔