ڈی ایچ کیو چنیوٹ میں پیرا میڈیکس سٹاف کا ہیلتھ کیئر کمیشن کے خلاف شدید احتجاج

ملازمین کا ریگولر نہ کرنے اور الاؤنس نہ دینے پر نعرے بازی ،مطالبات پورے نہ ہونے پر ملک گیر احتجاج چلانے کے اعلان

جمعرات 17 جنوری 2019 20:14

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) ڈی ایچ کیو چنیوٹ میں پیرا میڈیکس سٹاف کا ہیلتھ کیئر کمیشن کے خلاف شدید احتجاج ،ملازمین کا ریگولر نہ کرنے اور الاؤنس نہ دینے پر نعرے بازی ،مطالبات پورے نہ ہونے پر ملک گیر احتجاج چلانے کے اعلان کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مطالبات تسلیم نہ ہونے پرضلع چنیوٹ میں پیرا میڈیکس سٹاف سراپا احتجاج بن گئے ۔

(جاری ہے)

پیرا میڈیکس نے ڈی ایچ کیو میں پیرا میڈیکس سٹاف کا ہیلتھ کیئر کمیشن کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔احتجاجی مظاہرہ کرنے والے ملازمین کا کہنا تھا کہ ہمیں ریگولر کیا جائے اور ہمیں الاؤنس دیا جائے جوکہ ہمیں نہیں دیا جا رہا ہے جس پر ملازمین احتجاج کرنے پر مجبور ہیں ۔مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ مطالبات منظور نہ ہونے پر 20 جنوری کو پنجاب بھر کے علاوہ پورے ملک میں مظاہروں کا اعلان کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :