بلوچستان نیشنل پارٹی ہی بلوچستان کے عوام کی حقوق کی ضامن ہے،عبدالرشید مینگل

جمعرات 17 جنوری 2019 20:14

خالق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی ہی بلوچستان کے عوام کی حقوق کی ضامن ہے ان خیالات کا اظہاربی این پی کے رہنماء عبدالرشید مینگل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان میں دن بدن فعال ہوتی جارہی ہے عوام کو بی این پی میں ہی امید کی کرن نظر آرہی ہے سرداراخترجان کی قیادت میں بی این پی مینگل عوامی خدمت میں اپنی دن رات ایک کررہے ہیں حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بلوچستان پسماندگی کاشکار ہوا ہے امید کی واحد کرن سرداراخترمینگل ہے ۔

متعلقہ عنوان :