تونسہ شریف کیڈٹ کالج کا سنگ بنیاد آئندہ د ورے کے موقع پر رکھوںگا، وزیراعلی عثمان بزدار

وزیراعلی پنجاب کی سرکٹ ہائوس ملتان میں ملتان، ڈی جی خان اورتو نسہ شریف کے عمائدین سے ملاقات

جمعرات 17 جنوری 2019 20:20

تونسہ شریف کیڈٹ کالج کا سنگ بنیاد آئندہ د ورے کے موقع پر رکھوںگا، وزیراعلی ..
ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے اپنے دورہ ملتان کے موقع پر سرکٹ ہائوس میں ملتان ، ڈیرہ غازی خا ن اور تونسہ شریف کے عمائدین کے وفد سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعلی نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی پسماندگی دور کرنے کے لیے الگ سب سیکرٹریٹ قائم کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ سب سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل آئی جی اور مختلف محکموں کے سیکرٹری تعینات کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جنوبی پنجاب کے الگ پبلک سروس کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔عثمان بزدار نے کہاکہ ملتان میانوالی روڈ کو دورویہ تعمیر کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں سیف سٹی پروجیکٹ کے لیے عمارت کی تعمیر بھی مکمل ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

تونسہ شریف اس منصوبے میں شامل ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ وہ تونسہ شریف میں کیڈٹ کالج کاسنگ بنیاد آئندہ دورے کے موقع پر رکھیں گے۔

وزیراعلی نے کہاکہ ڈیرہ غازی خان اورتونسہ شریف میں انڈسٹریل زون قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ تونسہ شریف کی رودکوہی کاپانی ذخیرہ کرنے کے لیے منصوبہ تیار کرلیاگیا ہے۔ذخیرہ کیے گئے پانی کو فصلیں سیراب کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ تونسہ شریف میں پینے کے صاف پانی کے 63نئے منصوبے شروع کیے جارہے ہیں اور 75غیرفعال واٹر سکیموں کو بحال کیا جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ تونسہ میں سیوریج کے منصوبوں کے لیے 50کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔