پاکستان اور سائو تھ افریقہ کے مابین پانچ ون ڈے میچز کی سیریز (کل) سے شروع ہوگی

جمعرات 17 جنوری 2019 20:20

پاکستان اور سائو تھ افریقہ کے مابین پانچ ون ڈے میچز کی سیریز (کل) سے ..
لاہور۔17 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) پاکستان اور سائو تھ افریقہ کے مابین پانچ ون ڈے میچز کی سیریز 19جنوری سے پورٹ الزبتھ سٹیڈیم سائوتھ افریقہ میں شروع ہوگی، دونوں ٹیموں کے مابین پانچ میچز کی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 19جنوری کو پورٹ الزبتھ سٹیڈیم ،دوسرا میچ 22جنوری کو ڈربن ،تیسرا میچ 25جنوری کو سینچورین ،چوتھا میچ 27جنوری کو جوہانسبرگ اور پانچواں میچ 30جنوری کو کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا،ٹیم کی کپتانی سرفراز احمد کریں گے جبکہ ٹیم میں تین اوپنرز فخر زمان ،امام الحق ،شان مسعود ،چار مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم ،شعیب ملک ،محمد حفیظ ،حسین طلعت ،دو آل رائونڈر ز امام وسیم ،فہیم اشرف ،ایک اسپنر شاداب خان چار فاسٹ بولرز محمد عامر ،حسن علی ،شاہین آفریدی اور عثمان شنواری شامل اور محمد رضوان کو دوسرے وکٹ کیپرز کے طور پر شامل ہیں ،پورٹ الزبتھ پہنچ کر پاکستان ٹیم نے اپنی پریکٹس کا شروع کردی ہے جبکہ چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی ٹیم کے ہمراہ موجود رہے ۔

متعلقہ عنوان :