پشاور، ملک ونڈے جونیئر کرکٹ لیگ، دو میچز کا فیصلہ ہوگیا

جمعرات 17 جنوری 2019 20:44

پشاور، ملک ونڈے جونیئر کرکٹ لیگ، دو میچز کا فیصلہ ہوگیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) ملک ونڈے جونیئر کرکٹ لیگ زندے کرکٹ گرائونڈ پشاور میں شروع ہوگئی ، لیگ میں دومیچوں کا فیصلہ ہوگیا افتتاحی میچ ایم سی اے سٹارز نے ایم سی اے افغان کو 44 رنز سے شکست دیدی ، ایم سی اے سٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ تیس اوورز میں 214 رنز بنائے حمزا 53 ، اسامہ 40 ، نور36 ، ہاشم 25 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، ایم سی اے افغان کی طرف سے عاشق رسول نے تین ، عبداللهاور عبدالله جان نے دو دو کھلاڑیوں جبکہ جعفر نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔

جواب میں مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ایم سی اے افغان کی پوری ٹیم 170 رنز بناسکی ۔ جلیل35 ، حسن 28 ، ابوبکر26 ، عاطف 20 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔ ایم سی اے سٹارز کی طرف سے نفیس اور راز نے دو دو ، عرفان اور علیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ، ملک کرکٹ اکیڈمی سٹارز کی ٹیم نے میچ میں چوالیس رنز سے کامیابی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں ایم سی اے کولٹس نے ایم سی اے سٹی کو ونوکٹوں سے ہرا دیا‘ایم سی اے سٹی نے پہلے کھیلتے ہوئے 125 رنز بنائے عالمگیر چالیس اور وسیم پچیس رنز کیساتھ نمایاں رہے فاروق اور امجد نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جواب میں ایم سی اے کولٹس نے ہدف ایک وکٹ پر حاصل کرلیا یونس 44 اور دائود 43 رنز کیساتھ نمایاں رہے ۔

ایم سی اے سٹی لیگ میں ملک کرکٹ اکیڈمی کی چھ جونیئر ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں ایم سی اے سٹارز ، افغان ، سٹی ، فاٹا ،خیبرپختونخوا اور ایم سی اے کولٹس شامل ہیں ۔