ایبٹ آباد، جماعت اسلامی کے مقامی قائدین نے سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا

جمعرات 17 جنوری 2019 20:58

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) جماعت اسلامی کے مقامی قائدین نے سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔(آج)جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے فوری بعد احتجاج کیاجائے گا۔ اس حوالہ سے جماعت اسلامی ایبٹ آباد کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی امجد خان جدون کی سربراہی میں مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سابق امیدوار قومی اسمبلی و سابق ناظم یونین کونسل جھنگی سعید مغل ، سردار محمد سرور ، گلفراز احمدمغل ، سردار محمد سلطان ، ناصر عباسی ، عظیم گل اور سردار ظہیر اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ مشاورتی اجلاس میں ایبٹ آباد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ۔جمعہ کے روز ایبٹ آباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کر کے آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔