ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آبا عباس مجید خان کی تھانہ نواں شہر میں کھلی کچہری

جمعرات 17 جنوری 2019 21:04

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آبا عباس مجید خان مروت نے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے سلسلہ میں تھانہ نواں شہر میں کھلی کچہری کا انعقادکیا۔کھلی کچہری میں ضلعی پولیس سربرا ہ کے ہمراہ جنرل ریٹائرڈ ایاز سلیم رانا ، ریٹائرڈ ایس ایس پی سرفراز خان ، ایس پی ٹریفک وارڈن پولیس محمد اشتیاق ، ممبران پی ایل سیز، ڈی ایس پی میرپور الطاف حسین ، ایس ایچ او نواںشہر سردار بشیر،منتخب عوامی نمائیندگان ضلعی و تحصیل ممبران کے علاوہ ناظمیں اور کونسلرز ، علماہ کے ساتھ ساتھ ٹریڈر یونین کے عہدیداران، میڈیا نمائندگان اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

کھلی کچہری سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری منعقد کرنے سے عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم ہوئے ہیں، عوام آزادی سے اپنی شکایات بیان کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

علاقہ کی فلاح اور امن کے لیے ہم محکمہ پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں ۔مقررین نے اہلیان علاقہ کی طرف سے ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کا تھانہ نواں شہر میں کھلی کچہری منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

کھلی کچہری سے ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاندانی دشمنیوں اور چھوٹے موٹے لڑائی جھگڑوں کے خاتمہ کے لیے اور آپس میں بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینے کے لیے عوام کو ضبط کا مظاہرہ کرنا چائیے ۔علاقائی سطح پر مسائل مل بیٹھ کر پبلک لیزان کمیٹی کے ممبران کے ہمراہ حل کرنے کی کوشش کریں ۔ ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ پبلک لیزان کمیٹی کے ممبران محکمہ پولیس کی آنکھ اور کان ہیں آپ پولیس فورس کی طاقت کے طور پر کام کریں کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع متعلقہ ایس ایچ او اور ایس ڈی پی اوز سے شئیر کریں اپنے علاقے میں مشکوک افراد پر نظر رکھیں اس موقع پر منشیات فروشی اور دیگر جرائم کے خاتمے کے حوالے سے ڈی پی او عباس مجید خان مروت نے کہا کہ کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی سر گرمی پر مجھے میرے ذاتی موبائل فون نمبر 03461119651 پر ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دیں آپ کا نام صیغہ راز میں رکھ کر اور مکمل تحقیقات کے بعد مثبت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور انشا ء اللہ آپ تمام لوگوں کو واضح فرق نظر آئے گا معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے اور منشیات جیسی لعنت سے عوام الناس کو چھٹکارا دلایا جائے گا امن کی پہلی سیڑھی ہے کہ کسی بھی علاقے میں جرائم کے سدباب کے حوالے سے جتنا کام پولیس کا ہے اتنا ہی علاقے کی عوام کا ہے اسی وجہ سے پولیس اور عوام کو ساتھ مل کر علاقے کے امن کو برقرار رکھنا ہو گا۔

اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد پولیس عباس مجید خان مروت نے عوام الناس کے مسائل اور شکایتیں سنیں اور موقع پر ان کے حل کے احکامات جاری کیے ٹریفک کے حوالے سے عوامی شکایات پر ایس پی ٹریفک وارڈن محمد اشتیاق کو فوری طور پر تھانہ نواں شہر کی حدود میں ٹریفک وارڈنز کی نفری میں اضافے کا حکم جاری کیا اسی طرح عوام کے مطالبہ پر دو مزید رائیڈر سکواڈ تھانہ نواں شہر کو دینے کے احکامات جاری کیے آخر میں ضلعی پولیس سربراہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر کھلی کچہری میں شرکت فرمائی اور اپنے مسائل سے آگہی بخشی۔