پی کے 30 ضمنی انتخاب، مسلم لیگ( ن) نے سید مظہر قاسم کو ٹکٹ جاری کردیا

جمعرات 17 جنوری 2019 21:04

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) تحصیل بالاکوٹ کے حلقہ پی کے 30 میں ضمنی انتخاب کیلئے مسلم لیگ ( ن) نے سید مظہر قاسم کو ٹکٹ جاری کردیا ہے۔اس حوالہ سے مانسہرہ میں تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میںسابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف،سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں ضیا ء الرحمان ،سید قاسم شاہ ، مسلم لیگ( ن) کے ضلعی صدر ظفر محمود ضلع ناظم سردار سید غلام ، تحصیل ناظم سید ابراہیم شاہ ، کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) عوامی جماعت ہے ۔ مسلم لیگ (ن) نے ہر دور میں عوام کا ساتھ د یا ہے۔ 26فروری کو مسلم لیگ کا امیدوار کا میاب ہو گا ۔