پاکستان ہمیشہ افغانستان میں امن کا خواہاں رہا ہے،

ٹرمپ کا افغانستان سے اپنی فوجوں کے انخلاء کا اعلان سب دھڑوں کیلئے خوش آئند ہونا چاہئے، طالبان، افغان حکومت اور تمام دھڑے ہوش سے کام لیں اور امن کیلئے اکٹھے ہوں، سینیٹر رحمن ملک

جمعرات 17 جنوری 2019 21:07

پاکستان ہمیشہ افغانستان میں امن کا خواہاں رہا ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ہمیشہ افغانستان میں امن کے خواہاں رہے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا افغانستان سے اپنی فوجوں کے انخلاء کا اعلان سب دھڑوں کیلئے خوش آئند ہونا چاہئے، طالبان، افغان حکومت اور تمام دھڑے ہوش سے کام لیں اور امن کیلئے اکٹھے ہوں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ افغان حکومت، عوام اور طالبان کو افغانستان میں امن کی کوششوں کیلئے پاک فوج و پاکستانی عوام کا مشکور ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات مشکل اور پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں، حیرانگی کی بات ہے کہ طالبان امریکہ اور چین کے ساتھ تو مذاکرات کر رہے ہیں مگر افغان حکومت کے ساتھ نہیں۔ طالبان سے اپیل ہے کہ لچک دکھا کر پرامن افغانستان کیلئے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی میز آئیں۔