عدالتی نظام میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے، مرتضیٰ جاوید عباسی

جمعرات 17 جنوری 2019 21:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر چیف جسٹس ثاقب نثار اس حوالے سے اصلاحات لاتے اور فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے لئے اسی طرح مہم چلاتے جس طرح انہوں نے ڈیم بنانے کے حوالے مہم چلا کر فنڈ اکٹھا کیا تو قوم ان کو صدیوں یاد رکھتی۔

انہوں نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ وہ جس وقت چیف جسٹس بنے تو اس وقت عدالتی مقدمات کی تعداد کتنی تھی، اگر مقدمات میں کمی آئی ہے تو ان کا دور بہتر تصور کیا جاسکتا ہے اور اگر اضافہ ہوا ہے تو تشویش کا اظہار کیا جاسکتا ہے۔ ان کی بنیادی ذمہ داری مقدمات کو جلد سے جلد نمٹانے کی تھی جس سے عوام کے مسائل حل ہو سکتے تھے۔