Live Updates

حکومت نے فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے رابطہ نہیں کیا، 18ویں ترمیم ختم نہیں ہونی چاہیے اس میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے، رانا ثناء اللہ

جمعرات 17 جنوری 2019 21:07

حکومت نے فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے رابطہ نہیں کیا، 18ویں ترمیم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے رابطہ نہیں کیا، 18ویں ترمیم ختم نہیں ہونی چاہیے اس میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ملکی مفاد میں ہوا تو فوجی عدالتوں میں توسیع پر غور کیا جاسکتا ہے لیکن فوجی عدالتوں کے اس سے پہلے کے ادوار کے حوالے سے پارلیمان کو آگاہ کیا جانا چاہیے کہ انہوں نے اس مدت کے دوران کتنا کام کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات اب معمول پر آگئے ہیں، اب فوجی عدالتوں کی ضرورت نہیں، آئینی طریقہ سے سول عدالتوں کو یہ کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا احتساب کا پیمانہ مختلف ہے۔ اگر دس لوگوں کے خلاف کرپشن کے ثبوت ہیں ان میں سے سات کو چھوڑ کر تین کو پکڑ لیا جائے تو یہ درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم ختم نہیں ہونی چاہیے اس میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کے حوالے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے جو وقت گزارا اس کی تعریف کرتا ہوں لیکن انہوں نے ایک سال میں 45 سو موٹو ایکشن لئے، اگر ان سب کو نمٹا کر جاتے تو اچھا تھا لیکن کچھ باقی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات