سیمونا ہالپ، ولیمز سسٹرز، کیرولین وزنائیکی، ماریہ شراپوا، پٹرا کویٹوا اور نائومی اوساکا آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

جمعرات 17 جنوری 2019 21:09

سیمونا ہالپ، ولیمز سسٹرز، کیرولین وزنائیکی، ماریہ شراپوا، پٹرا کویٹوا ..
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) رومانیہ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ، امریکا کی نامور ٹینس سٹار ولیمز سسٹرز، ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی، روسی ٹین کوئین ماریہ شراپوا، جمہوریہ چیک کی پٹرا کویٹوا اور جاپان کی نائومی اوساکا آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔

آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام ایونٹ میں جمعرات کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میچز میں رومانیہ کی سیمونا ہالپ نے امریکا کی کینن کو 6-3، 6-7(5-7) اور 6-4 سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ امریکا کی سرینا ولیمز نے کینیڈا کی ایوجنے بوچارڈ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے شکست دیکر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

وینس ولیمز نے علیز کارنٹ کو شکست دیکر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ ایک اور میچ میں ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سویڈن کی جوہانا لارسن کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ انکی فتح کا سکور 6-1 اور 6-3 تھا۔ روس کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار ماریہ شراپوا نے بھی میگا ایونٹ کا دوسرا رائونڈ عبور کر لیا۔ انہوں نے سویڈن کی رابیکا پیٹرسن کو با آسانی سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-1 سے مات دیکر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا نے رومانیہ کی ارینا بیگیو کو شکست دیکر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔

متعلقہ عنوان :