برائن برادرز کا فاتحانہ آغاز، آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

جمعرات 17 جنوری 2019 21:25

برائن برادرز کا فاتحانہ آغاز، آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز ایونٹ ..
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) امریکا کے نامور ٹینس سٹار بھائیوں کی جوڑی برائن برادرز سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میگا ایونٹ کے ابتدائی رائونڈ میں آسٹریلیا کے ایلکس بولٹ اور انکے ہم وطن جوڑی دار مارک پولمینز کو شکست دیکر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میں امریکا کے برائن برادرز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلیا کے ایلکس بولٹ اور انکے ہم وطن جوڑی دار مارک پولمینز کو 7-6(7-1) اور 7-6(7-1) سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :