جھنگ،ڈپٹی کمشنرحافظ شوکت علی کاصفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے حوالہ سے مختلف علاقوں کا دورہ

جمعرات 17 جنوری 2019 21:25

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنرحافظ شوکت علی نے شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے حوالہ سے مختلف علاقوں کا اچانک معائنہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس جوئیہ بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے یوسف شاہ روڈ برجی والا چوک، ٹوبہ روڈ ، فوارہ چوک، آدھیوال چوک، سرگودھا روڈ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوںنے کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کیلئے روزانہ کی بنیادوں پر صفائی آپریشن جاری رکھا جائے ۔ بلدیہ کا عملہ اس ضمن میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور مختلف علاقوں میں مرحلہ وار فرائض سرانجام دیں۔ بلدیہ کا عملہ اپنی حاضری کو یقینی بنائے جبکہ ان مانیٹرنگ کیلئے بھی موثر حکمت عملی وضح کی جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت تحصیلوں میں بھی صفائی کے نظام میں مزید بہتری لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں جبکہ شاہراہوں اور چوکوں پر لگائے گئے سرسبز پودوں کی بھی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے۔

اب شہریوں کا بھی فرض ہے کہ شہر کی خوبصورتی برقرار رکھنے میں انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں اور کوڑا کرکٹ کو گلی محلوں میں نہ پھینکیں بلدیہ کی طر ف سے رکھے گئے کوڑا دان استعمال کئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا کہ وہ اس حوالہ سے اچانک مختلف علاقوں کا معائنہ کریں گے بصورت دیگرسستی اور غفلت برتنے والے سٹاف کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :