Live Updates

عمران خان کے منہ میں جو آتا ہے کہہ دیتا ہے وزیر اعظم کے بیانات سے جنگ ہنسائی ہورہی ہے ، مسلم لیگ (ن)

غیر ذمہ دارانہ گفتگو نہیں کر نی چاہیے ،ابھی تک جتنی جائیدادیں نکلی ہیں وہ عمران خاندان کی نکلی ہیں، رانا ثناء اللہ ،پرویز رشید اور احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 17 جنوری 2019 21:25

عمران خان کے منہ میں جو آتا ہے کہہ دیتا ہے وزیر اعظم کے بیانات سے جنگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کے منہ میں جو آتا ہے کہہ دیتا ہے ،عمران خان کے بیانات سے جنگ ہنسائی ہورہی ہے ، غیر ذمہ دارانہ گفتگو نہیں کر نی چاہیے ،ابھی تک جتنی جائیدادیں نکلی ہیں وہ عمران خاندان کی نکلی ہیں۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہا ئوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ یہ حکومت جعلی مینڈیٹ سے آئی ہے ان کو عوام نے ووٹ نہیں دیا ،عمران خان کنٹینر پرچڑھا ہوا آدمی ہے اس کے منہ میں جو آتا ہے وہ کہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر حکومت نے ابھی ہم سے رابطہ نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی میں جن لوگوں پر کرپشن کے الزام ہیں ان کو کوئی نہیں پوچھتا،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا فرض ہے کہ وہ حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرے اور حکومت کا فرض ہے کہ وہ اپنی کارکردگی پیش کرے،اپوزیشن کا اتحاد دو ایشوز پر ہوا ہے،آصف زرداری کی اپنی پارٹی ہے اور اپنے نظریات ہیں نہ وہ ہمارے پابند ہیں نہ ہم ان کے پابند ہیں۔

مسلم لیگ((ن)کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان کے اندر احتساب کا نظام شفاف ہونا چاہیئے سب کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا برابر موقع ملنا چاہیے،یہ ملک جمہوریت کے بغیر نہیں چل سکتا،انہوں نے کہا کہ بعض وزرا کامیڈین کا کردار ادا کر رہے ہیں، عمران خان کو غیر ذمہ دارانہ گفتگو نہیں کرنی چاہیے ،ان کے بیانات سے جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔

مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ احتساب کا عمل تو عمران خان کے خلاف بھی شروع ہے وہ اس کو کبھی چلنے نہیں دیتے کبھی پیش نہیں ہوتے ،انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو بالکل نہیں گرانا چاہتے ہم جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں ،یہ حکومت جب سے بنی ہے لڑکھڑا رہی ہے ،ابھی تک جتنی جائیدادیں نکلی ہیں وہ عمران خان کے خاندان کی نکلی ہیں وہ جائیدادیں واپس لے کر آئیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات