Live Updates

بلاول بھٹو نے اپنے والد آصف زرداری کی مخالفت کردی

پیپلز پارٹی کے چئیرمین نے موجودہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنے کیلئے حمایت کرنے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 جنوری 2019 18:50

بلاول بھٹو نے اپنے والد آصف زرداری کی مخالفت کردی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری2019ء) بلاول بھٹو نے اپنے والد آصف زرداری کی مخالفت کردی، پیپلز پارٹی کے چئیرمین نے موجودہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنے کیلئے حمایت کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کا کہنا ہے عمران خان کے 5 سال پورے کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پنجاب سمیت کسی صوبے کے عوام الیکشن نہیں مانتے، اتنا دیوار کے ساتھ نہ لگاؤ پھر عوام ہاتھ میں نہیں رہیں گے۔

تاہم آصف زرداری کے صاحبزادے اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین بلاول بھٹو کا کچھ اور کہنا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ زشتہ حکومت نے بھی 5سال پورے کیے،انشااللہ یہ پارلیمان بھی اپنی مدت پوری کرے گی۔ بلاول بھٹو نے اس حوالے سے وفاقی حکومت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اچھی خاصی تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت ای سی ایل سے نام نکال کر احسان نہیں کرے گی، سپریم کورٹ نے نام ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ وزیراعظم میں ایوان کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں، اپنے معاشی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے آج صبح ٹویٹ کیا، اچھا ہوتا وزیراعظم ایوان میں ہوتے تو جواب دیتا لیکن ان میں سامنا کرنے کی ہمت نہیں۔

حکومت چندہ اکٹھا کرنے کیلئے پوری دنیا گھوم رہی ہے، ملک چلانے کیلئے آپ چندہ مانگ رہے ہیں، ہسپتال چلانے کیلئے14ارب کہاں سے دینگے۔ سندھ کے ہسپتالوں سے متعلق فیصلہ 18ویں ترمیم پرحملہ ہے، اپنے معاشی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ چئیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے یا نکالنے سے فرق نہیں پڑتا، حکومت ای سی ایل سے نام نکال کرکوئی احسان نہیں کریگی ،یہ حکم سپریم کورٹ نےدیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات