سرگودھا، چاروں اضلاع میں پانچ ارب 98کروڑ بیس لاکھ روپے کی 485 ترقیاتی سکیموں پر کام جاری

جمعرات 17 جنوری 2019 21:34

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ڈویژن کے چاروں اضلاع میںمختلف محکموں کی پانچ ارب 98کروڑ بیس لاکھ روپے کی 485 ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے۔ جن پر جون 2018تک تین ارب 22کروڑ 66 لاکھ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں جبکہ رواں مالی سال کے بجٹ میں ان سکیموں کیلئے 48کروڑ 94لاکھ روپے کے مختص کئے گئے جن میں سے بیس کروڑ روپے کے جاری فنڈز جاری ہو چکے ہیں اور اب تک 17کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں ۔

اس امر کا انکشاف کمشنر سرگودہا ڈویژن محمود حسن کی زیر صدارت ان کے کمیٹی روم میں ڈویژن بھر کی جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیاگیا ۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں ‘ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری قدیراحمد او رتعمیراتی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایاگیا کہ مالی سال 2018-19 میں ڈویژن بھر میں مختلف محکموں کی 22نئی سکیموں کی منظوری بھی دی گئی ہے ۔

93کروڑ 37لاکھ تخمینہ کی ان سکیموں کیلئے ابتدائی طو رپر تین کروڑ 29لاکھ روپے کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں ۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ ڈویژن بھر میں روڈز کی 192سکیموں کیلئے تین ار ب 61کروڑ 41 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ان سکیموں کا 92فیصد کام مکمل ہو چکاہے ۔ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی 98کروڑ 93لاکھ ر وپے کی 176سکیموں پر97فیصد کام مکمل کر لیاگیاہے۔ محکمہ بلڈنگ کی 88سکیموں کا تخمینہ 66 کروڑ روپے لگایا گیا ۔

اس طرح لوکل گورنمنٹ کی پندرہ سکیموں پر دس کر وڑ چالیس لاکھ روپے ‘ محکمہ انہار کی تیرہ سکیموں پر پانچ کروڑ 88لاکھ جبکہ یونیورسٹی کی ایک سکیم پر دس کروڑ 94 لاکھ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں ۔ کمشنر نے جاری ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے او رمقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے ان سکیموں کی تکمیل کے لئے فنڈز سمیت دیگر حائل روکاوٹوں کو مختلف محکموں کی مشترکہ کاوشوں سے فوری حل کروانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

انہوں نے نئی سکیموں کو جاری فنڈز سے فوری شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تعمیراتی محکموں کے ڈویژنل افسران سے ہر ضلع میں مزید نئی سکیموں کی تفصیلات بھی طلب کر لی۔ کمشنر نے سرگودہا شہر میں بند فلٹریشن پلانٹ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو تمام فلٹریشن پلانٹس فوری چالو کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے شہر بھر میں نئی بننے والی لٹرینوں کے غیر فعال کا بھی نوٹس لیتے ہوئے میونسپل کا رپوریشن کو فوری آپریشنل کرنے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے شہر بھر میںصفائی کی ابتر صورتحال کا بھی نوٹس لیتے ہوئے ا یم سی حکام کو تمام معاملات فوری درست کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے فاروق کالونی ‘ امتیاز آباد کی زیر تعمیر واٹر سپلائی سکیم کے کام میں تاخیر پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ کمشنر نے چاروں اضلاع کے سرکاری سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں او رسرکاری کالجز میں اساتذہ کی خالی آسامیوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں ۔

انہوں نے ڈویژن بھر میں پرائمری او رسکینڈری ہیلتھ کی سکیمیں بھی طلب کر لی۔ انہوں نے تمام محکموں کے ڈویژنل افسران کو ہدایت کی کہ وہ جاری ترقیاتی سکیموں کا خود موقع پر جا کر معائنہ او راس ضمن میں کمشنر دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کروائی جائے ۔ انہوں نے ایم سی او رپی ایچ اے کو شہر میںلگائے گئے مونومنٹ کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے محکمہ جنگلات کو کلین وگرین پنجاب مہم کے تحت ڈؤیژن بھر کی نہروں او رریلوے کی اراضی سمیت اہم مقامات پر شجرکاری کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سرگودہا شہر کی خوبصورتی کیلئے خوشاب روڈ نہر کے اطراف میں درخت او رگرین بیلٹ بنانے کی بھی ہدا یت کی۔کمشنر نے چاروں اضلاع میں تجاوزات او ربجلی چوروں کے خلاف کئے گئے اقدامات بارے متعلقہ اداروں سے تفصیلا رپورٹ بھی طلب کر لی۔

متعلقہ عنوان :