متحدہ عرب امارات سے امداد تاحال موصول نہ ہوئی، خزانہ تیزی سے خالی ہونے لگا

ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید کمی واقع، سرکاری زرمبادلہ ذخائر 7 ارب ڈالرز کی حد سے نیچے آگئے، بیرونی ادائیگیوں اور قرضوں پر سود ادا کرنے کے باعث ذخائر میں 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی واقع، کل ذخائر 13 ارب ڈالرز سے بھی کم رہ گئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 جنوری 2019 19:03

متحدہ عرب امارات سے امداد تاحال موصول نہ ہوئی، خزانہ تیزی سے خالی ہونے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری2019ء) متحدہ عرب امارات سے امداد تاحال موصول نہ ہوئی، خزانہ تیزی سے خالی ہونے لگا، ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید کمی واقع، سرکاری زرمبادلہ ذخائر 7 ارب ڈالرز کی حد سے نیچے آگئے، بیرونی ادائیگیوں اور قرضوں پر سود ادا کرنے کے باعث ذخائر میں 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی واقع، کل ذخائر 13 ارب ڈالرز سے بھی کم رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کے مرکزی بینک، اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملک کے کل زرمبادلہ ذخائر 13 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں اور قرضوں پر سود ادا کرنے کے باعث ذخائر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ کمی کے باعث سرکاری زرمبادلہ ذخائر 7 ارب ڈالرز کی حد سے نیچے آگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے کیے گئے وعدے کے مطابق جو مالی امداد فراہم کی جانا تھی، وہ تاحال موصول نہیں ہوئی۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 1 ارب ڈالرز کی قسط بھیجی جانی تھی جو اب تک موصول نہیں ہوئی۔ اسی لیے زرمبادلہ ذخائر میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔ کمی کے باعث خدشہ ہے کہ روپے کی قدر میں بھی مزید کمی ہو سکتی ہے۔