پرنس سلطان یونیورسٹی ریاض کے کمیونیکیشن اور نیٹ ورک انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام “Set and Get Your Goal” کے عنوان سے ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 17 جنوری 2019 19:07

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2019ء،نمائندہ خصوصی،خرّم خان،جدہ) معروف موٹیویشنل سپیکر اور تجزیہ نگار تصدّق گیلانی اس سیمینار کے کلیدی مقرّر تھے۔ یونیورسٹی کے شعبہ انجنیئیرنک کے چئرمین مہمانِ خصوصی تھے۔ سیمینار میں یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تصدّق گیلانی نے انتہائی موࣿثّر انداز میں شرکا کو زندگی میں اپنے مقاصد کے تعیّن اور ان کے کامیابی کے ساتھ حصول کے طریقوں کے تمام پہلووں پہ روشنی ڈالی۔

شرکا نے بہت انہماک اور دلچسپی سے ان کی باتوں کو سنا اور بے حد سرراہا۔ آخر میں مہمانِ خصوصی نے تصدّق گیلانی کا اپنی اور یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہوئے لیکچر کو انتہائی مفید قرار دیا اور اس سلسلے کو مزید جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا۔