وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی سید الاولیاء علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری

جمعرات 17 جنوری 2019 21:39

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے معروف و ممتاز روحانی شخصیت،سید الاولیاء ،برصغیر پاک و ہند کی لازوال شخصیت سید علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری دی۔اس موقع پر وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے پاکستان کی سلامتی، شہداء کشمیر و پاک فوج اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے وزیراعظم آزاد کشمیر جب داتا گنج بخش کے مزار پر پہنچے تو سجادہ نشین مزار اور محکمہ اوقاف کے سینئر حکام نے وزیراعطم کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیراعظم کو خصوصی پروٹوکول میں مزار پر لے جایا گیا اور ان کے لئے مزار کا خصوصی دروازہ کھولا گیا۔وزیراعظم سلطان الاولیاء حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے گوشہ خاص میں بھی گئے اور فاتحہ خوانی کی۔وزیراعظم نے مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔