آئی جی سندھ کی انسداد دہشت گردی اسکول کے قیام کی ہدایت

جمعرات 17 جنوری 2019 22:00

آئی جی سندھ کی انسداد دہشت گردی اسکول کے قیام کی ہدایت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ)آئی جی سندھ(ڈاکٹر کلیم امام نے ہدایت کی ہے کہ انسداد دہشت گردی اسکول کے قیام کے اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے یہ ہدایت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں یونائیٹڈ نیشن آفس آن ڈرگس اینڈ کرائم سے کے چار رکنی وفد سے ملاقات کے دوران دی۔ وفد کی قیادت سندھ پولیس کے )ریٹائرڈ(ڈی آئی جی طاہر نوید کررہے تھے۔

یو این او ڈی سی کے وفد نے دہشت گردی جیسے واقعات سے موثر طور پر نمٹنے، تفتیش، تحقیق، انٹیروگیشن اور دہشت گردی کے واقعات کی نوعیت، قانون کی رٹ کے قیام اور اس حوالے سے جملہ اقدامات کو تقویت دینے سمیت انسانی حقوق کی پاسداری جیسے اقدامات پراسلام آباد، خیبرپختونخواہ میں نیکٹا کے باہمی اشتراک سیاٹھائے گئے مجموعی امور میں یو این ڈی او سی کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

یو این او ڈی سی کے اعلی سطحی وفد نے اس ضمن میں سندھ پولیس کو بھی مکمل تعاون کی پیشکش کی اور اس بات کا اظہار کیا کہ وہ مکمل اور بھرپور معاونت فراہم کرنے کے خواہش مند ہیں۔ترجمان سینٹرل پولیس آفس کے مطابق آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے اس ضمن میں ہدایات دیں کہ یو این او ڈی سی کے ورکنگ ماڈل کی ترجیحات وتجاویز پر مشتمل جامع سفارشات ترتیب دے کربرائے ملاحظہ حکومت سندھ کی منظوری کے لیے ارسال کی جائیں۔

آئی جی سندھ نے کہاکہ سفارشات بھجوانے کا مقصد یہ ہے کہ دہشت گردی سمیت دیگر اسی جیسے جرائم کی تفتیش، تحقیق اور انٹروگیشن سمیت دیگر متعلقہ امور میں سندھ پولیس یو یان او ڈی سی کی مہارت و تجربات سے مستفید ہوسکے۔انسپکٹرجنرل پولیس سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے ڈی آئی جی آپریشن کو ہدایات دیں کہ سندھ کی سطح پر انسداد دہشت گردی اسکول کے قیام کے عملی اقدامات پر مشتمل جامع سفارشات بھی ترتیب دے کر برائے ملاحظہ و مزید ضروری اقدامات بھیجی جائیں۔اعلی سطحی ملاقات میں ڈی آئی جی کرائم، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ (آپریشن) کے علاوہ اے آئی جی ایڈمنبھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :