پیرس لیون میں یونیورسٹی کی چھت پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی

جمعرات 17 جنوری 2019 22:09

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) لیون میں یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق فرانس کے شہر لیون میں یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس نے دیکھتے دیکھتے شدت اختیار کرلی، واقعہ کے بعد پولیس اور فائر بریگیڈ نے عمارت کو گھیرے میں لیکر آگ بجھانا شروع کردی ہے تاہم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یونی ورسٹی میں سائنس لائبریری کی چھت پر گیس بوتل میں دھماکے کے باعث آگ لگی، دوسری جانب یونی ورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چھت پر تعمیراتی کام جاری ہے جس کے دوران حادثاتی طور پر دھماکا ہوا۔