سینیٹ میں بلوچستان کی بھرپور نمائندگی کر رہے ہیں ‘ قدرتی معدنیات سے مالا مال صوبہ پورے ملک کی تقدیر بدل دیگا،صادق سنجرانی

جمعرات 17 جنوری 2019 22:09

سینیٹ میں بلوچستان کی بھرپور نمائندگی کر رہے ہیں ‘ قدرتی معدنیات سے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ایوان بالا میں بلوچستان کی بھرپور نمائندگی کر رہے ہیں ‘ قدرتی معدنیات سے مالا مال صوبہ پورے ملک کی تقدیر بدل دیگا یہ باتیں انہو ںنے قبائلی رہنمائوں حاجی رفیق ساسولی اور بشیر نیچاری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی سی پیک کے تحت گوادر ایک بہت بڑے پروجیکٹ کی گزر گاہ بننے جا رہا ہے۔

بلوچستان پورے خطے کی تقدیر بدل سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ہماری کوشش ہوگی کہ بلوچستان کے عوام کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سہولیات فراہم کریں تا کہ یہاں کی پسماندگی ختم کی جا سکے ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے حلقے کے عوام کی خدمت میری ترجیحات میں شامل ہے۔ اس سلسلے میں مختلف پراجیکٹس پر کام جار ی ہیں جو عنقریب تکمیل کو پہنچیں گے اوراس کے علاوہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے مزید اقدامات کررہے ہیں چاغی کے عوام ان منصوبوں سے مستفید ہوں گے انہوں نے مزیدکہاکہ نوکنڈی سٹی اوربازارایریا میں عنقریب ترقیاتی کاموں کاجال بچھارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :