گزشتہ 8 سالوں میں پاکستانی حکومت کو برطانوی امداد سے پرائمری سکولوں کے تقریباً ایک کروڑ بچے مستفید ہوئے، جوآنہ ریڈ

جمعرات 17 جنوری 2019 22:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) برطانوی محکمہ برائے بین الاقوامی ترقی (ڈی ایف آئی ڈی) کی سربراہ جوآنہ ریڈ نے کہا ہے کہ گزشتہ 8 سالوں میں پاکستانی حکومت کو برطانوی امداد سے پرائمری سکولوں کے تقریباً ایک کروڑ بچے مستفید ہوئے، تمام بچوں کو سکول بھیجنے اور انہیں معیاری تعلم کی فراہمی تک آرام سے نہیں بیھٹیں گے۔

جمعرات کو برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق ڈی ایف آئی ڈی کے امداد سے پرائمری سکولوں کے تقریباً ایک کروڑ بچے مستفید ہوئے جبکہ مزید بچوں کو سکول بھیجنے اور انہیں معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ڈی ایف آئی ڈی پرگرام سے مستفید ہونے والے ایک کروڑ بچوں میں نصف لڑکیوں پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

پروگرام سے سیکنڈری سکولوں سے تقریباً 60 لاکھ بچے مستفید ہوئے جس میں 2.7 ملین طالبات شامل ہیں۔ ڈی ایف آئی ڈی کی سربراہ جوآانہ رید کا کہنا ہے کہ تعلیم یافتہ آبادی کا ملکی معیشت کی ترقی اور بالخصوص محروم طبقات سے تعلق رکھنے والے بچوں کو درخشاں مستقبل فراہم کرنے میں اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پنجاب اور کے پی کے حکومتوں کے ساتھ پارٹنرشپ میں کام کے حاصل کردہ نتائج سے مطمئن اور اس پر فخر محسوس کرتی ہوں، ہم تمام بچوں کو سکول بھیجنے اور انہیں معیاری تعلیم کی فراہمی تک آرام سے نہیں بیھٹیں گے جس کے وہ مستحق ہیں۔