دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شمار ہونے والے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس برگر لینے کے لیے قطار میں کھڑے ہو گئے

امیر ترین شخصیات میں شمار ہونے کے باوجود بل گیٹس کی سادگی کو خوب پذیرائی ملی

جمعرات 17 جنوری 2019 22:29

دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شمار ہونے والے مائیکروسافٹ کے بانی بل ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2019ء) امریکی شہر سیٹل میں دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شمار ہونے والے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر قطار میں کھڑے دیکھ کر آس پاس موجود حیران ہو گئے۔بل گیٹس کی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر بغیر کسی پروٹوکول کے نہایت سادگی سے قطار میں کھڑے ہونے کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی جسے خوب پذیرائی ملی۔

(جاری ہے)

اس تصویر میں بل گیٹس کو فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر جیب میں ہاتھ ڈالے کھڑا ہوا دیکھا گیا اور جب ریسٹورنٹ کے ملازم نے انہیں دیکھا تو انہوں نے انتہائی اطمینان سے کہا کہ مجھے ایک ڈیلکس اور ساتھ فرائز چاہئیں۔ اس تصویر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بٴْک پر ایک صارف مائیک گیلوس کی جانب سے شئیر کیا گیا۔مائیک نے کہاکہ بل گیٹس نے ریسٹورنٹ کے باہر کھڑے ہو کر یاک آدمی کی طرح ہی برگر ، فرائز اور کوک کا آرڈر دیا۔دنیا کے اصل امیر لوگ ایسا ہی رویہ اپناتے ہیں اور ایک عام آدمی کی طرح سادگی میں رہتے ہیں۔ ۔۔

متعلقہ عنوان :