موضع نون کے متاثرہ افراد کا حکومت سے زمینیں واگزار کرانے کامطالبہ

جمعرات 17 جنوری 2019 22:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے موضع نون کے متاثرہ افراد نے حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہماری زمینیں واگزار کرائی جائیں جو موضع کے سادہ لوح عوام سے معمولی بیعانہ دے کر قبضہ میں لے لی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعرات کو نیشنل پریس کلب میں سید توقیر شاہ، سید تنویر شاہ نی دیگر متاثرہ افراد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبہ پر ضلعی انتظامیہ نے ایک کمیٹی قائم کی جس کی قیادت ایس پی انڈسٹریل ایریا کو سونپی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ گروپ کو زمین دینے سے انکار پر اس گروہ کے افراد اپنے کسی ملازم پر فائرنگ کر کے انکار کرنے والے شخص کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کٹوا دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے بھی از خود نوٹس کا مطالبہ کیا اور حلقہ سے منتخب رکن قومی اسمبلی وزیر خزانہ اسد عمر سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں اور ہماری قبضہ گروپ سے جان چھڑائی جائے۔