اٹک پولیس نے دو اشتہاری مجرموں کو گرفتار کر لیا،بڑی مقدارمیں منشیات بھی پکڑلی گئی

جمعرات 17 جنوری 2019 22:42

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) اٹک پولیس نے تین ملزمان سے کروڑوں روپے مالیتی 5500گرام خالص ہیروئن اور 4800گرام چرس برآمد کر لی،پنڈی گھیب پولیس نے دو مجرم اشتہاریوں گرفتار کر لیا۔تھانہ رنگو کے علاقے سے اسلحہ ناجائز برآمد، مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک حسن اسد علوی کی خصوصی چلائی گئی مہم برخلاف ملک و سماج دشمن عناصر کے سلسلہ میں KPK اور پنجاب کو ملانے والی سڑک پر ریموٹ سرچ پارک انٹری ایگزٹ پکٹ اٹک خورد پر تعینات ایس آئی حارث عمیر معہ ملازمان نے ایک بس سوات پشاور کو روکا اور بس میں سوار ایک مشکوک شخص مسمی ضابط خان ولد آدم خان قوم پٹھان سکنہ کرم ایجنسی کو اتار کر اسکے بیگ کی تلاشی عمل میں لائی تو مذکورہ کے بیک سے لاکھوں روپے مالیت کی خالص چرس /گردہ وزنی 4800گرام برآمد ہواجو ملزم KPKسے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا اسی طرح تھانہ رنگو سے ایس ایچ او معہ ملازمان نے دوران گشت و ناکہ بندی تاجک موڑ پر ایک فورڈ پشاور کو روکا جس میں دو اشخاص جان صادق ولد جناب شاہ قوم پٹھان سکنہ چھوٹا لاہور صوابی اور لقمان ولد سرتاج خان سکنہ اکوڑہ خٹک سوار تھے جنکے قبضے سے کڑوڑوں روپے مالیتی خالص ہیروئن ٹوٹل وزنی5500گرام برآمد ہوئی جبکہ اے ایس آئی رضوان افضل تھانہ رنگو نے بھی مشکوک شخص شاہد خان ولد غلام خان قوم پٹھان سکنہ فورملی سے پسٹل تیس بور معہ چار زندہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔