Live Updates

تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو چکی ہیں اور اہم معاملات میں ان میں اتفاق رائے پایاجاتا ہے،مولانا اسعد محمود

جمعرات 17 جنوری 2019 22:45

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما پیر عبدالشکور نقشبندی نے اسلام آباد میں رکن قومی اسمبلی مولانا اسعد محمود سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مولانا اسعد محمود نے بتایا کہ الحمد اللہ تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو چکی ہیں اور کئی ملکی اہم معاملات میں تمام جماعتوں میں اتفاق رائے پایاجاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو یہ خدشہ ہے کہ اگر عمران خان کی حکومت کو مزید چلنے دیا گیا تو ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہو جائیگا۔اس موقع پر پیر عبدالشکور نقشبندی نے بتایا کہ وہ ملک کے کئی شہروں میں گئے ہیں اور مجموعی طور پر لوگوں میں بے چینی اور افرا تفری ہے لوگوں کے کاروبار ٹھپ ہو چکے ہیں اور مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے۔پیر عبدالشکور نقشبندی نے مولانا فضل الرحمن کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود کو چکوال کے دورے کی دعوت دی، جو انہوں نے قبول کر لی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات