پاکستان بزنس فورم کے وفد کا الخدمت آغوش ہوم کا دورہ

جمعرات 17 جنوری 2019 22:45

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) پاکستان بزنس فورم کے وفد کا الخدمت آغوش ہوم کا دورہ،منصوبے کی تعریف اور تعمیرات کی مد میں عطیہ کا اعلان، الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے زیر اہتمام ضلع مٹیاری ہالا میں یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے زیر تعمیر منصوبے کا پاکستان بزنس فورم کے صدر شکیل ہاشمی ،جنرل سیکرٹری عرفان اللہ والا، عامر سلمان اور سید محمد یونس پر مشتمل وفد نے دورہ کیا اس موقع پر شکیل ہاشمی نے منصوبے کی تعمیر کے لیے 5لاکھ روپے عطیہ کا اعلان کیا اور بزنس کمیونٹی سے بھی تعاون کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

انہوں نے کہا کہ یتیم کی کفالت خاص کر معیاری تعلیم و تربیت ،خوراک رہائش کی فراہمی نبی مہربان ؐ کی قربت اور بڑے اجر کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الخدمت کی منظم اور بے لوث فلاحی سرگرمیوں سے اہل خیر حضرات اچھی طرح واقف ہیں اسی لیے اس پر اعتماد بھی کرتے ہیں اس موقع پر نائب صدر الخدمت سندھ سید محمد یونس نے وفد کو الخدمت آغوش ہوم کی تعمیر اور یہاں مہیا کی کی جانے والی سہولیات سے متعلق وفد کو بتا یا کہ 2ایکڑ رقبے پرآغوش ہوم میں28کمرے تعمیر کیے جائیں گے ، جہاں سندھ بھر سے 200بے سہارا یتیم بچوں کو میرٹ کی بنیادپرداخل کیا جائے گا، بچوں کے لیے معیاری تعلیم، رہائش، طعام، کھیل کود اور ہم نصابی سرگرمیاںیتیم خانے کے تصور کر بدل کردکھ دیں گی، منصوبے کی تعمیر کا تخمینہ 7کروڑ26لاکھ روپے لگایاگیا ہے، منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا باقی 4مراحل 2برس میں مکمل ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :