ایم کیوایم پاکستان کا حیدرآباد میں جلسہ تاریخی ثابت ہوگا، سید فیصل سبزواری

جمعرات 17 جنوری 2019 22:45

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ایم کیوایم پاکستان کا جلسہ تاریخی ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارمتحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) رکن رابطہ کمیٹی سید فیصل سبزواری نے پھلیلی پریٹ آباد ٹائون میں ایم کیوایم کے جلسہ عوام کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم اور پرچم کشائی کی تقریبات کے دوران معززین اور شہریوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم کیوایم حیدر آباد ڈسٹرکٹ کے جوائنٹ انچارج افتخار قائم خانی ،رکن صوبائی اسمبلی ناصر حسین قریشی بھی انکے ہمراہ تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حیدر آباد کی حق پرست عوام نے ہمیشہ ایم کیوایم کو توانائی بخشی ہے اورموجودہ صورتحال میں حیدر آباد میں جلسہ کا انعقاد ایم کیوایم اور حق پرست عوام کے اتحاد کامظاہرہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 18جنوری کا جلسہ عام حق پرست عوام کے اتحاد کا عملی مظاہرہ ہوگا۔ متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) رکن رابطہ کمیٹی مسعود محمود ،ایم کیوایم حیدر آباد ڈسٹرکٹ کے آرگنائزر ظفر احمد صدیقی واراکین نے 18جنوری کے جلسہ عام کے حوالے سے حیدر آباد کے مختلف ٹائون میں پارٹی پرچم کشائی کی تقریبات میں شرکت کی۔