پیپلز پارٹی ہرنائی کی طرف سے ڈپٹی کمشنر ہرنائی کووولن مل دوبارہ چلانے اور، عوام کو روزگار کی فراہمی کیلئے کوششوں پر خراج تحسین پیش

جمعرات 17 جنوری 2019 22:47

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) پیپلز پارٹی ضلع ہرنائی کے صدر محمد یاسین ترین ، جنرل سیکرٹری ملک شین گل ترین ، صوبائی رہنماء حاجی نورمحمد ترین، قدیرملازئی ،محمد ولی ، عبدالعزیز بلوچ، حفیظ اللہ ترین ،سفر خان ، شازیب بھٹو ودیگر نے ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ کی جانب سے ضلع ہرنائی کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے سرکاری محکموں کی فعالی خصوصاًً ہرنائی وولن مل کو دوبارہ چلانے اور عوام کو روزگار کی فراہمی کیلئے کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے ہرنائی کے تمام عوام کا اجتماعی اور درینہ مطالبہ کو حل کرنے کیلئے عملی جامعہ پہنانے کیلئے ہرنائی وولن مل کو دوبارہ چلانے کیلئے باقاعدہ طورپر وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان کو تحریری طورپر سفارشات لکھنے اور صوبائی اسمبلی میں قرارداد کی منظوری اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ کی جانب سے تحریر کردہ وولن مل کو دوبارہ چلانے پر ازخود وزیراعلیٰ بلوچستان کا وولن مل کادورہ اور معائنہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ عظیم جان دمڑ نے حقیقی طورپر انتظامیہ کے ضلعی سربراہ کو حق اداکرتے ہوئے عوام کے درینہ مطالبہ کو حل کرنے کیلئے کوششیں شروع کی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہرنائی وولن مل کے دوبارہ چلنے سے ضلع ہرنائی سمیت نزدیکی اضلاع میں عوام کوروزگار کے ساتھ ساتھ کاروبار کوفروغ ملے گا۔