لارڈمیئر لاہور سے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ کی ملاقات، بلدیاتی نظام کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

جمعرات 17 جنوری 2019 22:54

لاہور۔17 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) لارڈمیئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاویدسے جمعرات کو ٹائون ہال میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ ملک محمد طاہر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پنجاب حکومت کی طرف سے بلدیاتی نظام کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ نے میئر لاہور کو فروری کے دوسرے ہفتے ننکانہ ڈسٹرکٹ میں دورے کی دعوت دی جسے میئر نے قبول کر لیا۔ اس موقع پر پی ایس او ٹو میئر میاں وحید الزمان، سابق رکن پنجاب اسمبلی طارق سبحانی ، سابق رکن پنجاب اسمبلی طارق محمود باجوہ ، پی ایس او ٹو چیئرمین ضلع کونسل ننکانہ شاہد چوہدری، کوآرڈینیٹر ٹو چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ذوالقرنین بھی موجود تھے۔