حضرو پولیس ان ایکشن ،3ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات بر آمد

جمعرات 17 جنوری 2019 22:57

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) سرکل حضرو پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی 55سو گرام ہیروئن اور 48سو گرام گردہ چرس برآمد کر کے 3ملزم کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی اواٹک اسد حسن علوی اور ڈی ایس پی سرکل حضرو سلیم اکبر کی طرف سے منشیات کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ رنگو حیات خان نیازی اور ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد محمد کوثر نے دیگر ملازمین کے ہمراہ مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران پولیس نے تین ملزمان سے کروڑوں روپے مالیتی 5500گرام خالص ہیروئن اور 4800گرام چرس برآمد کر لی KPK اور پنجاب کو ملانے والی سڑک پر ریموٹ سرچ پارک انٹری ایگزٹ پکٹ اٹک خورد پر تعینات ایس آئی حارث عمیر معہ ملازمان نے ایک بس نمبری2335/Cسوات پشاور کو روکا اور بس میں سوار ایک مشکوک شخص مسمی ضابط خان ولد آدم خان قوم پٹھان سکنہ کرم ایجنسی کو اتار کر اسکے بیگ کی تلاشی عمل میں لائی تو مذکورہ کے بیک سے لاکھوں روپے مالیت کی خالص چرس /گردہ وزنی 4800گرام برآمد ہواجو ملزم KPKسے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا اسی طرح تھانہ رنگو سے ایس ایچ او معہ ملازمان نے دوران گشت و ناکہ بندی تاجک موڑ پر ایک فورڈ ڈالے نمبری8382/Cپشاور کو روکا جس میں دو اشخاص جان صادق ولد جناب شاہ قوم پٹھان سکنہ چھوٹا لاہور صوابی اور لقمان ولد سرتاج خان سکنہ اکوڑہ خٹک سوار تھے جنکے قبضے سے کڑوڑوں روپے مالیتی خالص ہیروئن ٹوٹل وزنی5500گرام برآمد ہوئی جبکہ اے ایس آئی رضوان افضل تھانہ رنگو نے بھی مشکوک شخصشاہد خان ولد غلام خان قوم پٹھان سکنہ فورملی سے پسٹل تیس بور معہ چار زندہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔