Live Updates

ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان کو CEOایجوکیشن اٹک تعینات کر دیا گیا

جمعرات 17 جنوری 2019 22:57

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا ضلع اٹک میں شعبہ تعلیم کیلئے مثبت و احسن قدم ، اچھی شہرت کے حامل ، باصلاحیت اور سکاٹ لینڈ گلاسکویونیورسٹی سے پوسٹ ڈاک کرنے والے ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان کو CEOایجوکیشن اٹک تعینات کر دیا گیا ، انہوں نے چارج سنبھالتے ہی ضلع بھر کے افسران ( زنانہ و مردانہ) جن میں ڈی ای اوز ، ڈپٹی ڈی ای اوز زنانہ ومردانہ سمیت ہائی سکولز کے سربراہان شامل ہیں کو اہداف سونپ دیئے اورضلع بھر کے اساتذہ کے کافی عرصہ سے زیر التوا مسائل پر فوری احکامات صادر کئے ، ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان نے ضلع بھر کے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اہداف حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ہم اساتذہ کے مسائل پر بھی توجہ دیں گے تاکہ تعلیمی میدان میں حائل رکاوٹیں دور ہوں اور طلبہ و طالبات کو زیادہ سے زیادہ تعلیمی مواقع میسر ہوں، دریں اثناء ضلع اٹک کے عوام خصوصاً والدین نے سینئر صحافی نثار علی خان سے گفتگو میں ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان کی تعیناتی پر مسرت و اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی ضلعی قیادت ایم پی اے یاور بخاری، اعجاز بخاری ، چوہدری عابد رضا ، ملک محمداعجاز اور حاجی مشتاق میر کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ ، تجربہ کار اور HECمیں خدمات انجام دینے والے اعلیٰ افسر کی ضلع اٹک میں خدمات کیلئے کردار ادا کیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات