پاکستان کی خوشحالی اور امن کیلئے تمام مذاہب کو کردار ادا کرنا ہو گا، ،سپیکر پنجاب اسمبلی کی سابق بشپ آف لاہور سے گفتگو

جمعرات 17 جنوری 2019 22:57

پاکستان کی خوشحالی اور امن کیلئے تمام مذاہب کو کردار ادا کرنا ہو گا، ..
لاہور۔17 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے سابق بشپ آف لاہور الیگزینڈر جان ملک نے اسمبلی میں ملاقات کی اور اپنی کتاب’’مائی پاکستان، سٹوری آف اے بشپ‘‘ پیش کی۔ ملاقات کے دوران سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی ‘ ترقی‘ خوشحالی اور امن کے لیے تمام مذاہب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

مسیحی برادری نے ہر مشکل گھڑی میں ایثاراورقربانی کا مظاہرہ کیا اور وطن عزیز کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری ملک میں بچوں اور بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی پاکستان کو درپیش خطرات اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے اقلیتیں بھی ہمارے ساتھ صف آراء ہیں اور ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ ہم سب ملکر ایک قوم ہو کر اس پاک سرزمین کو قائداعظم کے خواب کے مطابق بنائیں گے۔سابق بشپ آف لاہور الیگزینڈر جان ملک نے پنجاب اسمبلی میں مفاد عامہ سے متعلق ہونے والی قانون سازی کو سراہا۔