Live Updates

حکومت کی نااہلی سے سفید پوش لوگ بھی ریڑھیاں لگانے پر مجبور ہیں ، آصف زرداری

غریب آدمی آج ہاتھ اٹھاکر انہیں بددعائیں دے رہا ہے، عمران خان حادثاتی طور پر وزیر اعظم بن ہی گئے ہیں تو آپ کو سیکھنا چاہیے مگر آپ کا عوام سے کوئی واسطہ ہی نہیں نہ ہی آپ عوام سے آئیں ہیں اور نہ ہی آپ کا عوام میں جانے کا ارادہ ہے، شریک چیئرمین پیپلزپارٹی مخالفین سے میری جنگ صرف اٹھاروِیں ترمیم پر ہے، ہمیںدیوار سے اتنا مت لگائیںکہ میرے ہاتھ سے عوام نکل جائے، مجھے کسی نے نہیں کہا تھا کہ بلوچستان سے معافی مانگی جائے مگر میرا ضمیربھی شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیربھٹو کی طرح زندہ ہے جس کی وجہ سے میں نے معافی مانگی ، جلسے سے خطاب

جمعرات 17 جنوری 2019 22:57

حکومت کی نااہلی سے سفید پوش لوگ بھی ریڑھیاں لگانے پر مجبور ہیں ، آصف ..
-حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے سفید پوش لوگ بھی ریڑھیاں لگانے پر مجبور ہو رہیں ہیں اور غریب آدمی آج ہاتھ اٹھاکر انہیں بددعائیں دے رہا ہے - انہوں نے عمران خان پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ حادثاتی طور پر وزیر اعظم بن ہی گئے ہیں تو آپ کو سیکھنا چاہیے مگر آپ کا عوام سے کوئی واسطہ ہی نہیں نہ ہی آپ عوام سے آئیں ہیں اور نہ ہی آپ کا عوام میں جانے کا ارادہ ہی-ان خیالات کا اظہار انہوں نے راہوکی ضلع بدین میں شہید فاضل راہو کی 32 ویںبرسی کے موقع پرجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا- اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو ،صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو،سینیٹرکرشناکماری،سندھ اسمبلی کے اراکین تاج محمد ملاح،میر غلام علی تالپور،پاکستان پیپلزپارٹی ضلع بدین کے صدر حاجی رمضان چانڈیو،شہید فاضل راہو کے پوتے عادل راہو اور اسلم راہو و دیگر پارٹی رہنماء سمیت سہیل انور سیال نے بھی خطاب کیا - انہوں نے کہاکہ یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ عمران خان کی حکومت پانچ سال گزار سکیں، اس حکومت کے اتنے اسکینڈلز نکل کر سامنے آرہے ہیں کہ میں سوچ رہا ہوں کہ اتنے اسکینڈلز آئیں کہا ں سے ، ہماری پبلسٹی ہوتی ہے ان کے اسکینڈلز نکلتے ہیں جبکہ یہ سارے ڈرامے اپنے اسیکنڈلز کوچھپانے کے لیے کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپ نے لوگوں کی خیرات کا پیسہ چھپانے کے لیے یہ سب کچھ کیا ہے جس کا قبر تو پوچھے گی مگرلوگ بھی پوچھے گے - پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ مخالفین سے میری جنگ صرف اٹھاروِیں ترمیم پر ہے - انہوں نے کہا کہ ہمیںدیوار سے اتنا مت لگائیںکہ میرے ہاتھ سے عوام نکل جائے - انہوں نے کہا کہ یہ عوام باشعور ہے اور یہ سمجھتے ہیں کہ ان کا حق کیا ہی- انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے اور لوگوں کی بنیادی اشیاء پر پچاس فیصد سے زائد نرخ بڑھادیے گئے ہیں - انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ادراک ہی نہیں تھا کے ڈالر اوپر جارہا ہے ،ہم اپنے دور میں مہینہ مہینہ پہلے ڈالر پر نظر رکھتے تھے کہ یہ کہاں جائیگا ،ہم نے حکومت بھی چلائی اور ملک کو ترقی بھی دی اور ایسے ایسے کام کیے جو دوستوں نے بھی نہ سوچے تھی- انہوں نے کہا کہ مجھے کسی نے نہیں کہا تھا کہ بلوچستان سے معافی مانگی جائے مگر میرا ضمیربھی شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیربھٹو کی طرح زندہ ہے جس کی وجہ سے میں نے معافی مانگی - انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پاکستان ،جمہوریت اور سندھ کی خدمت کی ہے آج بدین کی سڑکیں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی - انہوں نے کہا کہ انشااللہ سندھ میں خصوصی طور پر بدین میں عوامی فلاح کے تمام کام ہوں گے ، پانی بھی آئے گا کیونکہ یہ ہمارا ایمان ہے اور پی پی پی کا منشور ہے کہ عوام کی خدمت کرنی ہے اور عوام کی خدمت اسی طرح کی جاسکتی ہے کہ ان کو روزگار فراہم کیاجائے اور روزگار کے مواقعے پیدا کیے جائیں-انہوں نے مزید کہا کہ اسماعیل ر اہو اور ان کے والد کی سوچ بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو ، محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی طرح ہے ہم نے ہمیشہ غریب کا ساتھ دینے کی بات کی ہے اور ساتھ دیا ہے ،غریبوں کے حقوق کے لیے بھٹو صاحب نے شہادت قبول کی ،محترمہ شہید بینظیر بھٹو اورفاضل راہو صاحب کو بھی اسی سازش کے ذریعے شہید کیاگیااور یہ سازشیں صرف عوام کے خلاف تھیں-اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید فاضل راہو نے غریبوں کی خدمت کرکے اس علاقے میں اپنا نام پیدا کیا - شہید فاضل راہو ، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے راستے پر چل رہے تھے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کا کہنا تھا کہ غریبوں کے لیے میری یا میرے بچوں کی جانیں کیوں نہ چلی جائیں لیکن میں غریبوں کی خدمت کرتا رہوں گا - انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے سوچا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید بینظیر بھٹو کو شہید کرکے عوام کی دلوں سے پی پی پی کی محبت ختم کردیں گے تو آج ان لوگوں کو دکھانا چاہتا ہوں کہ ہمارے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت میں پی پی پی متحد ہے اور صوبے کے غریب عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کررہی ہے - انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ، ہم جلاوطنی ، جیلیں اور تمام مصیبتیں برداشت کرچکے ہیں- انہوں نے کہا کہ جو لوگ ای سی ایل کی باتیں کررہے ہیں میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے کہیں نہیں جانا ، مجھے اس دھرتی پر ہی مرنا ہی-انہوں نے کہا کہ جو لوگ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے غدار تھے ان کو شکست فاش ہوئی، اس علاقے سے کبھی بھی کسی کو ایسی شکست نہیں ہوئی جو اس مرتبہ انہیں ہوئی - انہوں نے کہاکہ ان لوگوں نے صوبے کی عوام کی طاقت اور عوام سے پی پی پی کی محبت نہیں دیکھی اس مرتبہ پی پی پی کویہاں سے جتنی سیٹیں اور ووٹ ملیں وہ پہلے کبھی نہیں ملے، انہوں نے جو سازشیں کی سندھ کی عوام انہیں مسترد کیا - انہوں نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے ناانصافی ہورہی ہے وفاقی حکومت نے اپنی نااہلی کی وجہ سے 158 ارب روپے اپنے ٹارگیٹ سے کم کمائے جبکہ ان6 ماہ میں ہمارے مطابق سندھ کو 90 ارب روپے کم دیے گئے - انہوں نے کہا کہ یہ بات آئین میں درج ہے کہ جس بھی صوبے میں جو وسائل ہواس میں پہلا حق اس صوبے کا ہوتا ہی - انہوں نے کہا کہ 1991 کے سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی بھی نہیں دیا جارہا ہے -انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ مشترکہ مفادات کائونسل کا اجلاس فوری طور پر بلوایا جائے کیونکہ پانی اور گیس کا مسئلہ سندھ میں بحران کی شکل اختیار کرگیا ہی- انہوں نے کہاکہ اس ضلع سے جنہیں اپنی غداری کی وجہ سے انعا م ملا وہ کیوں نہیں سی سی آئی میں اس ضلع کے لیے آواز اٹھاتے جبکہ غریبوں کے آگے آکر ڈرامہ کرتے ہیں اور ادھر اپنی وزارت کے لیے منہ بند ہوجا تا ہی- انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کے حقوق لیکر رہیں گے اور مجھے امید ہے کہ سندھ کے لوگوں کا ساتھ پی پی پی سے ہمیشہ رہے گا-انہوں نے کہا سندھ کی یہ تاریخ ہے کہ سندھ باب اسلام کہلاتا ہے ، پاکستان کا قیام سندھ اسمبلی سے ہوا اور سندھ کی عوام نے 1970 سے لیکر ہر مرتبہ پی پی پی کو منتخب کیا اور انشااللہ پی پی پی کی حکومت سندھ سے شروع ہوکر پورے پاکستان میں بنے گی - انہوں نے کہا کہ بدین میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے آصف زردار ی کی ہدایات پر واٹرکورسزکو پختہ کرنے کا ایک بہت بڑا پروگرام شروع کیا گیا ہے انشااللہ بدین کے پانی کا مسئلہ حل ہوگا -انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی اجازت سے میں یہ بات کہنا چاہتا ہوں کہ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کی انتظامیہ سے میں بات کروں گا کہ بدین میں ایک کیمپس شہید فاضل راہو کے نام سے منسوب کیاجائے - انہوں نے کہا کہ لوگ ہمیں اس لیے ووٹ دیتے ہیں کہ انہیں معلوم ہے کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظر بھٹو کے بتائے ہوئے راستے پر چل رہے ہیں -
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات