قصور،پانی گرنے سے سات سالہ بچی جھلس کر جاں بحق

جمعرات 17 جنوری 2019 23:03

قصور۔17 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) قصورکے نواح جاگو والاچک4میںگرم پانی گرنے سے سات سالہ بچی جھلس کر جاں بحق ہو گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پتوکی کے علاقہ جاگو والا چک4کے رہائشی محمد سلیم کی سات سالہ بیٹی ایشا سلیم گھر میں کھیل رہی تھی کہ اچانک اسکا ہاتھ گھر میں رکھے ہوئے گرم پانی والے پتیلا پر لگ گیا جس سے پتیلا اس پر آن گرا ، گرم پانی گرنے سے ایشا سلیم بری طرح جھلس گئی جسے علاج کے لئے مقامی ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :